سونے کی قیمت میں تاریخی اضافہ، فی تولہ 5 لاکھ 76 ہزار روپے کے قریب پہنچ گئی

سونے کی قیمت میں تاریخی اضافہ، فی تولہ 5 لاکھ 76 ہزار روپے کے قریب پہنچ گئی

جغرافیائی اور معاشی غیر یقینی صورتحال کے باعث سرمایہ کاروں کا رجحان محفوظ اثاثوں کی جانب بڑھ گیا، جس کے نتیجے میں عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 264 ڈالر اضافے کے بعد 5,557 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت پہلی بار ایک دن میں 25 ہزار روپے سے زائد بڑھ سکتی ہے۔گزشتہ روز فی تولہ سونا 5,51,662 روپے پر ٹریڈ کر رہا تھا۔جنوری 2026 میں سونے کی قیمت میں اب تک 27 فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔رواں ہفتے سونے کی قیمت میں 10 فیصد سے زائد اضافہ ہوا۔سال 2025 میں سونا 64 فیصد مہنگا ہوا تھا۔دوسری جانب، عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت 120 ڈالر فی اونس کے قریب پہنچ رہی ہے۔