جوئے کی غیر قانونی تشہیر کیس: عروب جتوئی کی عبوری ضمانت میں توسیع

جوئے کی غیر قانونی تشہیر کیس: عروب جتوئی کی عبوری ضمانت میں توسیع

جوئے کی ایپ کی مبینہ پروموشن سے متعلق کیس میں معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے ان کی ضمانت میں 24 مارچ تک توسیع کر دی۔

ایڈیشنل سیشن جج منصور علی قریشی نے عروب جتوئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ اس دوران این سی سی آئی اے کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ کا موبائل فون فرانزک کے لیے درکار ہے، جس پر عدالت نے فرانزک کروانے کی اجازت دے دی۔ملزمہ کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ فرانزک رپورٹ ایک یا دو ہفتوں میں موصول نہیں ہوگی، اس لیے آئندہ سماعت رمضان المبارک کے بعد مقرر کی جائے۔عدالت نے فیصلہ دیا کہ عروب جتوئی کی عبوری ضمانت 24 مارچ تک برقرار رہے گی اور آئندہ سماعت پر انہیں حاضر ہونا لازمی ہے۔ فاضل جج نے واضح کیا کہ ضمانت میں مزید حاضری سے استثنیٰ نہیں دیا جائے گا۔عروب جتوئی اپنے وکلا عثمان ایڈووکیٹ اور آفتاب ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔