ایڈیشنل سیشن جج منصور احمد قریشی کی عدالت میں یو ٹیوبر رجب بٹ اور زرق کے خلاف جوا ایپ پروموشن کیس کی سماعت ہوئی، تاہم ایف آئی اے کے تفتیشی افسر کے پیش نہ ہونے کی وجہ سے کارروائی نہ ہو سکی۔
عدالت میں بتایا گیا کہ رجب بٹ اور زرق مطلوب نہیں، جس پر عدالت نے کہا کہ تفتیشی آ کر یہ بیان دے۔ عدالت نے رجب بٹ اور زرق کی عبوری ضمانت میں سات اپریل تک توسیع کرتے ہوئے تفتیشی کو آئندہ ہر حال میں پیش ہونے کا حکم دیا اور سماعت ملتوی کر دی۔عدالت میں رجب بٹ اور زرق کی طرف سے رانا معروف ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ کیس میں ندیم نانی والے کی حاضری معافی کی درخواست بھی پیش کی گئی، جسے عدالت نے منظور کر لیا۔