فلپائن میں مسافر بردار کشتی حادثے کا شکار، کم از کم 15 افراد ہلاک، 28 لاپتہ

فلپائن میں مسافر بردار کشتی حادثے کا شکار، کم از کم 15 افراد ہلاک، 28 لاپتہ

فلپائن میں 350 سے زائد افراد کو لے جانے والی ایک مسافر بردار کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، جبکہ درجنوں افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔

حادثہ جنوبی فلپائنی صوبے باسیلان کے قریب اس وقت پیش آیا جب مسافر بردار کشتی بندرگاہی شہر زمبوانگا سے جنوبی صوبہ سولو کے جزیرے جولو کی جانب رواں دواں تھی۔ یہ حادثہ رات گئے پیش آیا۔فلپائنی کوسٹ گارڈ کے مطابق کشتی میں 332 مسافر اور 27 افراد پر مشتمل عملہ سوار تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اب تک کم از کم 316 افراد کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا ہے، جبکہ 28 افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔فلپائنی حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، جبکہ ریسکیو ٹیمیں سمندر میں لاپتہ افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔