فلپائن: زیرِ تعمیر 9 منزلہ عمارت گرنے سے 4 افراد ہلاک، 17 لاپتہ

فلپائن: زیرِ تعمیر 9 منزلہ عمارت گرنے سے 4 افراد ہلاک، 17 لاپتہ

فلپائن کے دارالحکومت منیلا کے قریب اینجلس سٹی میں ایک زیرِ تعمیر 9 منزلہ عمارت گرنے سے 4 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 17 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

مقامی حکام کے مطابق حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں فوری طور پر شروع کر دی گئیں، اور ملبے سے دو مزدوروں کو زندہ نکالا گیا تھا، تاہم وہ شدید زخمی ہونے کے باعث جانبر نہ ہو سکے۔حکام نے بتایا کہ لاپتہ افراد میں زیادہ تر تعمیراتی مزدور شامل ہیں جو واقعے کے وقت عمارت کے اندر موجود تھے اور بعض سو رہے تھے۔ریسکیو ٹیمیں ہیوی مشینری کی مدد سے ملبہ ہٹانے میں مصروف ہیں جبکہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مزید افراد بھی ملبے تلے دبے ہو سکتے ہیں۔حکام کے مطابق ریسکیو آپریشن اس وقت تک جاری رہے گا جب تک تمام لاپتہ افراد کا سراغ نہیں لگا لیا جاتا۔