لاہور پریس کلب کے سالانہ انتخابات 2026: جرنلسٹ گروپ کی واضح کامیابی

لاہور پریس کلب کے سالانہ انتخابات 2026: جرنلسٹ گروپ کی واضح کامیابی

پریس کلب لاہور کے سالانہ انتخابات برائے 2026 کے غیر حتمی نتائج سامنے آ گئے ہیں، جن میں جرنلسٹ گروپ نے اکثریتی نشستوں پر کامیابی حاصل کرتے ہوئے میدان مار لیا۔

نتائج کے مطابق جرنلسٹ پینل کے امیدوار ارشد انصاری 1283 ووٹ لے کر ایک بار پھر لاہور پریس کلب کے صدر منتخب ہو گئے۔ ان کے مدِ مقابل گرینڈ الائنس کے اعظم چوہدری 711 ووٹ حاصل کر سکے۔سینئر نائب صدر کی نشست پر جرنلسٹ پینل کے سلمان قریشی 1125 ووٹ لے کر کامیاب رہے، جبکہ گرینڈ الائنس کی صائمہ نواز 839 ووٹ حاصل کر سکیں۔نائب صدر کے عہدے پر گرینڈ الائنس کی ناصرہ عتیق 1045 ووٹ لے کر منتخب ہوئیں، جبکہ جرنلسٹ پینل کے مدثر حسین تتلہ 882 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔جنرل سیکرٹری کے عہدے پر جرنلسٹ پینل کے افضال طالب 1059 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ ان کے مقابلے میں گرینڈ الائنس کے عبدالمجید ساجد 814 ووٹ جبکہ آزاد امیدوار اعجاز مرزا 103 ووٹ حاصل کر سکے۔

جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر جرنلسٹ پینل کے عمران شیخ 1002 ووٹ لے کر منتخب ہوئے، جبکہ گرینڈ الائنس کے رانا محمد اکرام 959 ووٹ حاصل کر سکے۔خزانچی کے عہدے پر جرنلسٹ پینل کے سالک نواز 1035 ووٹ لے کر ایک بار پھر کامیاب رہے، جبکہ ان کے مدِ مقابل حسنین چوہدری 926 ووٹ حاصل کر سکے۔