آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والا ملزم گرفتار

فیصل آباد(آ ئی این پی)فیصل آباد آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والا ملزم گرفتارتفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سول لائن علی اکبر نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم علی وقاص کو گرفتار کر لیا گرفتار ملزم کے قبضہ سے بھاری مقدار میں آتش بازی کا سامان برآمد کر لیا گیا ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے قانون شکن عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔