ڈی آئی خان: شادی کی تقریب میں خودکش حملہ، بمبار افغانی نکلا

 خودکش بمبار کی شناخت 21 سالہ عبدالرحمن کے نام سے ہوئی ، سفید چادر اوڑھے پنڈال میں داخل ہوا, قبائلی رقص کے دوران پنڈال چھوڑ کر عقب میں کمرے کی طرف گیا،جہاں عقابرینِ علاقہ موجود تھے
 کمرے میں داخل ہوتے ہی خود کو دھماکے سے اڑا لیا، کمرے کی چھت منہدم ہو گئی, بمبار کے علاوہ حملہ میں پانچ افراد جاں بحق ، خودکش حملہ امن کمیٹی کے سربراہ نور عالم محسود کے بھتیجے کی شادی تقریب میں کیا گیا
ڈی آئی خان (مانیٹرنگ ڈیسک )ڈی آئی خان میں شادی کی تقریب کے دوران ہونے والے خودکش حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے، خودکش بمبار افغانی نکلا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ خودکش بمبار کی شناخت 21 سالہ عبدالرحمن نامی شخص سے ہوئی جو افغان دہشتگرد نکلا ، فوٹیج کے مطابق خودکش بمبار سفید چادر اوڑھے پنڈال میں داخل ہوا۔ذرائع کے مطاق خودکش بمبار قبائلی رقص کے دوران اچانک پنڈال چھوڑ کر عقب میں واقع ایک کمرے کی طرف گیا، جہاں عقابرینِ علاقہ موجود تھے، خودکش بمبار نے کمرے میں داخل ہوتے ہی خود کو دھماکے سے اڑا لیا، جس کے نتیجے میں کمرے کی چھت منہدم ہو گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ واصلِ جہنم خودکش بمبار کے علاوہ حملہ میں پانچ افراد جاں بحق ہوئے، خودکش حملہ امن کمیٹی کے سربراہ نور عالم محسود کے بھتیجے کی شادی کی تقریب میں کیا گیا۔