بنوں : ایف سی لائن پر حملہ ناکام، خودکش بمبار سمیت 5 دہشت گرد ہلاک

حملے کے دوران فائرنگ اور دھماکوں کی آوازوں سے قریبی آبادی شدید متاثر ہوئی، کئی گھروں کے دروازے اور کھڑکیاں ٹوٹ گئیں
سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران ایف سی لائن کی طرف جانے والے تمام راستے بند کر دیئے گئے تاکہ کارروائی میں کوئی رکاوٹ نہ آئے
بنوں(آئی این پی)ایف سی لائن بنوں پر دہشت گردوں کے ایک بڑے حملے کو ناکام بنا دیا گیا، جس میں خودکش حملہ آور سمیت پانچ دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔حملے کے بعد سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان کئی گھنٹے تک شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہا، جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔پولیس کے مطابق پانچ دہشت گرد ایف سی لائن میں داخل ہوئے تھے، جن کے ساتھ سکیورٹی فورسز کا مقابلہ جاری رہا۔حملے کے دوران فائرنگ اور دھماکوں کی آوازوں سے قریبی آبادی شدید متاثر ہوئی، کئی گھروں کے دروازے اور کھڑکیاں ٹوٹ گئیں اور مکین خوفزدہ ہو گئے۔آپریشن کے دوران ایف سی لائن کی طرف جانے والے تمام راستے بند کر دیئے گئے تاکہ کارروائی میں کوئی رکاوٹ نہ آئے