مریم نواز کے خلاف گھٹیا سوشل میڈیا کمپین فتنہ پارٹی چلا رہی ہے:عظمیٰ بخاری

مریم نواز کے خلاف گھٹیا سوشل میڈیا کمپین فتنہ پارٹی چلا رہی ہے:عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کے خلاف ایک گندی اور گھٹیا سوشل میڈیا کمپین چلائی جا رہی ہے، جسے فتنہ پارٹی کی سوشل میڈیا ٹیم چلا رہی ہے۔

عظمیٰ بخاری نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ نام نہاد یوٹیوبر بھگوڑے اس کمپین کے پیچھے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جب ان پر کوئی ایکشن لیا جائے تو اسے سیاسی انتقام یا آزادی اظہار رائے پر قدغن کے طور پر پیش کیا جاتا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ اس کمپین میں فتنہ پارٹی کی خواتین بھی شامل ہیں، جن کے اکاؤنٹس سے بدنامی اور گندی باتیں کی جا رہی ہیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ 2014 سے مریم نواز کے خلاف منفی مہم چل رہی ہے، اور یہ کام عام صحافی نہیں کر سکتے۔
مزید موقف:
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اس مہم کی آڑ میں تقریباً ڈیڑھ سو وی لاگ اور ٹی وی چینلز کے سو کے قریب پروگرام ہوئے، لیکن کسی بڑے صحافی نے اس پر کام نہیں کیا۔ان کا کہنا تھا کہ وہ ذاتی زندگی پر بات نہیں کریں گی بلکہ صرف سیاسی امور پر بات کریں گی۔وزیر اطلاعات نے سابقہ وزراء اور فتنہ پارٹی کی ماضی کی کارکردگی پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ موجودہ کمپین ان کی غلط تربیت اور رویے کی عکاسی کرتی ہے۔