شیکھر دھون کو سابقہ اہلیہ کے خلاف قانونی معاملے میں بڑی کامیابی

شیکھر دھون کو سابقہ اہلیہ کے خلاف قانونی معاملے میں بڑی کامیابی

نئی دہلی: بھارت کے سابق اوپنر شیکھر دھون کو اپنی سابقہ اہلیہ ایشا مکھرجی کے ساتھ جاری قانونی تنازع میں عدالت نے اہم کامیابی دلا دی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، دہلی کی فیملی کورٹ نے ایشا مکھرجی کو ہدایت کی ہے کہ وہ شیکھر دھون کو تقریباً 5 کروڑ 72 لاکھ روپے واپس کریں۔ عدالت نے قرار دیا کہ آسٹریلیا کی فیملی کورٹ کا "پراپرٹی سیٹلمنٹ" فیصلہ بھارتی قوانین سے مطابقت نہیں رکھتا، لہٰذا وہ 16.9 کروڑ روپے کے مزید دعوے کی حقدار نہیں ہیں۔یہ فیصلہ شیکھر دھون کی حالیہ شادی کے کچھ عرصے بعد سامنے آیا۔ انہوں نے دہلی این سی آر میں Sophie Shine سے سادگی سے شادی کی، جس میں قریبی دوستوں اور چند کرکٹرز نے شرکت کی۔شیکھر دھون اور ایشا مکھرجی کی شادی 2012 میں ہوئی تھی اور ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔2021 میں علیحدگی کے بعد 2023 میں دونوں کے درمیان طلاق ہو گئی تھی۔شادی کے دوران دھون نے ایشا مکھرجی کو تقریباً 13 کروڑ روپے منتقل کیے تھے۔