ہاردک پانڈیا کا سابقہ اہلیہ اور بیٹے کے لیے کروڑوں کا لگژری تحفہ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ہاردک پانڈیا کا سابقہ اہلیہ اور بیٹے کے لیے کروڑوں کا لگژری تحفہ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا نے اپنی سابقہ اہلیہ نتاشا اسٹینکووچ اور 5 سالہ بیٹے اگستیا کو ایک خاص تحفہ دیا ہے۔

 انہوں نے تقریباً 4 کروڑ بھارتی روپے مالیت کی لگژری کار کا تحفہ اپنے بیٹے کو دیا ہے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔یہ تقریب ممبئی کے ایک شو روم میں ہوئی، جہاں اگستیا خوشی سے کار کا معائنہ کرتا نظر آ رہا ہے، اور نتاشا کو کار کی چابیاں دیتی ہوئی دیکھا جا سکتا ہے۔ ہاردک پانڈیا اور نتاشا نے 31 مئی 2020 کو شادیاں کی تھیں، اور اسی سال ان کے ہاں بیٹے کا جنم ہوا۔ بعد میں، دونوں نے فروری 2023 میں دوبارہ شادی کی تقریب بھی منائی، لیکن جولائی 2024 میں باہمی رضامندی سے علیحدگی کا اعلان کیا۔

علیحدگی کے بعد دونوں نے یہ فیصلہ کیا کہ وہ اپنے بیٹے اگستیا کی خوشی اور بہتر مستقبل کے لیے مل کر اس کی پرورش جاری رکھیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگستیا ان دونوں کی زندگی کا مرکز رہے گا، اور اس تحفے سے انہوں نے اپنے پیار اور حمایت کا اظہار کیا ہے۔ ہاردک پانڈیا کا یہ قدم ان کے بچے کے لیے محبت اور قربت کا مظاہرہ ہے، اور سوشل میڈیا پر اس کا خوب چرچا ہو رہا ہے۔