سابقہ اہلیہ صوفی نے جیسن ٹروڈو اور کیٹی پیری کی وائرل تصاویر دیکھ کر کیا ردعمل ظاہر کیا؟

سابقہ اہلیہ صوفی نے جیسن ٹروڈو اور کیٹی پیری کی وائرل تصاویر دیکھ کر کیا ردعمل ظاہر کیا؟

کینیڈا کے سابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی سابق اہلیہ صوفی گریگوئر ٹروڈو نے حال ہی میں اپنے سابق شوہر اور امریکی گلوکارہ کیٹی پیری کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر پر احساسات اور ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، صوفی گریگوئر ٹروڈو کو کیلیفورنیا کے ساحل پر ایک یاٹ میں جسٹن ٹروڈو اور کیٹی پیری کی قریب ہونے اور بوس و کنار کی تصاویر دیکھ کر گہرا دکھ پہنچا۔ذرائع کے مطابق، اگرچہ صوفی عوامی طور پر پُر اعتماد اور خوش نظر آتی ہیں، لیکن اندرونی طور پر وہ ان تصاویر کے منظرِ عام پر آنے کے بعد انتہائی دل گرفتہ ہوئیں۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ جسٹن ٹروڈو کے ساتھ تقریباً دو دہائیوں پر محیط رفاقت کے بعد انہیں کسی اور عورت کے ساتھ دیکھنا ان کے لیے ناقابلِ یقین حد تک تکلیف دہ تجربہ تھا۔وائرل تصاویر سامنے آنے کے صرف دو دن بعد، صوفی گریگوئر ٹروڈو نے انسٹاگرام پر ایک معنی خیز پوسٹ شیئر کی، جسے کئی مبصرین نے ان کے جذباتی ردِعمل کے طور پر دیکھا۔

اپنی پوسٹ میں صوفی نے لکھا:"کبھی کبھی ہم بھول جاتے ہیں کہ ہم جس چیز سے پیار کرتے ہیں، وہ ہمیشہ ہمارے پاس نہیں رہے گی۔ لوگ، جگہیں، اور لمحے — جنہیں ہم ہمیشہ قائم سمجھتے ہیں — وقت ہمیں ان سے جدا ہونے کا سبق دیتا ہے، لیکن ہم پھر بھی وقت کی نہیں سنتے۔"انہوں نے مزید لکھا:"محبت کسی پر قابو پانے کا نام نہیں بلکہ کسی کی موجودگی کو محسوس کرنے کا عمل ہے۔ جب ہم زندگی کے ان قیمتی لمحوں اور قریبی تعلقات کو چھوڑ کر آگے بڑھتے ہیں، تو وہ یادیں ہماری زندگی کے سب سے بڑے اسباق بن جاتی ہیں۔"یاد رہے کہ جسٹن ٹروڈو اور صوفی گریگوئر ٹروڈو نے 2023 میں علیحدگی کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد دونوں نے اپنے بچوں کی پرورش مشترکہ طور پر جاری رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔