پولیس افسران اور جوانوں میں تعریفی سرٹیفکیٹس تقسیم،صلاحیتوں کو خراج تحسین

افسران اور جوانوں کو شاباش، محنتی اور ایماندار افسران و جوان ہمارا فخر ہیں: ایس پی ڈاکٹر محمد عمر
لاہور(کرائم رپورٹر) ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر نے اپنے دفتر میں منعقدہ تقریب کے دوران پولیس افسران اور جوانوں میں تعریفی سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔ تقریب میں ڈیوٹی کے دوران نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں کو سراہا گیا اور ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔اس موقع پر ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر نے افسران اور جوانوں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ محنتی اور ایماندار افسران و جوان ہمارا فخر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فرض شناسی، دیانتداری اور عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار اہلکار محکمہ پولیس کا قیمتی اثاثہ ہیں۔تقریب میں نمایاں کارکردگی دکھانے والوں میں فاروق اعظم (ایس ایچ او نواں کوٹ)، عدیل انجم (ایس ایچ او ہنجروال) سمیت دیگر جوان شامل تھے، جنہیں تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔ایس پی اقبال ٹاؤن کا کہنا تھا کہ بہترین کارکردگی کا اعتراف نہ صرف اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے بلکہ دیگر افسران و جوانوں کے لیے بھی مثال قائم کرتا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں