لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی اقبال ٹاؤن نے محرم الحرام میں اچھی ڈیوٹی کے حامل افسران اور جوانوں میں تعریفی اسناد تقسیم کئے گئے ترجمان پولیس کے مطابق ایس پی اقبال ٹاؤن آفس میں افسران اور اہلکاروں میں تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں ایس پی ڈاکٹر محمد عمر نے افسران اور اہلکاران کی اچھی ڈیوٹی کو سراہتے ہوئے اسناد تقسیم کی،ایس پی ڈاکٹر محمد عمر نے ایس ایچ اوز عامر شہزادفاروق اعظم، امجد ڈوگر، سہیل لیاقت کو تعریفی سند سے نوازاایس پی ڈاکٹر محمد عمر نے 38 افسران و اہلکاروں میں تعریفی اسناد تقسیم کی ایس پی اقبال ٹائون ڈاکٹر محمد عمر کے مطابق تعریفی سرٹیفیکیٹ کے حامل افسران و اہلکاروں نے محرم الحرام میں بہترین ڈیوٹی سر انجام دی،پولیس افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کارکرگی میں نکھار پیدا کرتی ہے،