ڈی آئی جی کا سگیاں پل ناکہ پر جوانوں کے ساتھ افطار

 ڈیوٹی پر موجود جوانوں کو شاباش دی اور حوصلہ افزائی کی: فیصل کامران
 لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا جوانوں کے ہمراہ فیلڈ میں افطاری کا سلسلہ جاری ہے۔ فیصل کامران نے سگیاں پل ناکہ پر جوانوں کے ساتھ روزہ افطار کیا۔ انہوں نے ڈیوٹی پر موجود جوانوں کو شاباش دی اور حوصلہ افزائی کی۔ ڈی آئی جی آپریشنزکااس موقع پر کہنا تھا کہ فیلڈ میں روزہ رکھنے اورفیلڈ میں ہی کھولنے والے جوان لائق تحسین ہیں۔ ڈیوٹی کو فرض سمجھنے والے پولیس جوانوں کے ساتھ افطار کرکے خوشی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سحر و افطار ہزاروں پولیس جوان عوام کی حفاظت کے لیے ڈیوٹی پر ہوتے ہیں۔فیلڈ میں موجود جوانوں کو سحر و افطار میں بہترین کھانا فراہم کر رہے ہیں۔تمام افسران فیلڈ میں جوانوں کے ساتھ روزہ افطار کرتے ہیں۔ فیصل کامران نے کہا کہ لاہور پولیس روزہ کے ساتھ ساتھ ڈیوٹی بھی فرض کی طرح ادا کررہی ہے۔ سحری و افطاری پر سیکورٹی کے بہترین انتظامات یقینی بنا رہے ہیں۔ پولیس جوان شہر کی حفاظت کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔