ایران کی یورینیم افزودگی کی کوشش پر امریکا کا تہران کو سنگین خطرہ قرار دینے کا اعلان

ایران کی یورینیم افزودگی کی کوشش پر امریکا کا تہران کو سنگین خطرہ قرار دینے کا اعلان

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران طویل عرصے سے امریکا کے لیے سنگین خطرہ رہا ہے۔

 انہوں نے بتایا کہ فی الحال ایران یورینیم کی افزودگی نہیں کر رہا، لیکن اس کی تیاری اور کوشش جاری ہے۔روبیکو نے ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر مذاکرات سے انکار کو بڑا مسئلہ قرار دیا اور کہا کہ ایران بین البراعظمی بیلسٹک میزائل حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکا ایران کے مسئلے کو سفارتی طور پر حل کرنا چاہتا ہے اور سفارتکاری ہمیشہ ممکنہ آپشن رہے گی۔ روبیو کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی چاہتے ہیں کہ مذاکرات کے ذریعے مسئلہ حل ہو۔ادھر امریکی نائب صدر جے ڈی وینس ے ایران کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کی فوجی کارروائی کے دھمکیوں کو سنجیدگی سے لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ صدر ٹرمپ مسئلہ حل کرنے کے لیے سفارتکاری کو ترجیح دیتے ہیں، امریکا کے پاس دیگر آپشنز بھی موجود ہیں۔