جوہری مذاکرات ،ایران موقف پر ڈٹ گیا، یورینیم افزودگی روکنے کا امریکی مطالبہ مسترد

جوہری مذاکرات ،ایران موقف پر ڈٹ گیا، یورینیم افزودگی روکنے کا امریکی مطالبہ مسترد

ایران نے امریکا کے ساتھ جاری جوہری مذاکرات میں اپنے موقف پر قائم رہتے ہوئے یورینیم افزودگی روکنے کے امریکی مطالبے کو مسترد کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مذاکرات میں شریک ایران کے علاقائی سفارتکار نے کہا کہ ایران افزودگی کی سطح، خالصیت اور کسی علاقائی کنسورشیم کے حوالے سے بات چیت کے لیے تیار ہے۔ایران کے سفارتکار کے مطابق امریکی مذاکرات کار ایران کے مؤقف کو سمجھتے نظر آئے اور تہران کے مطالبات پر کچھ حد تک لچک کا مظاہرہ کیا گیا۔مزید بتایا گیا کہ مسقط میں جاری مذاکرات میں ایران کی میزائل صلاحیتوں پر کوئی بات نہیں ہوئی۔