پابندیاں ختم ہوں تو یورینیم افزودگی پر سخت حدود قبول کریں گے:ایران

پابندیاں ختم ہوں تو یورینیم افزودگی پر سخت حدود قبول کریں گے:ایران

تہران: ایران نے عندیہ دیا ہے کہ اگر عالمی پابندیاں ختم کر دی جائیں تو وہ اپنے ایٹمی پروگرام پر سخت پابندیاں اور یورینیم افزودگی پر واضح حدود قبول کرنے کو تیار ہے۔

برطانوی اخبار ’گارڈین‘ میں شائع مضمون میں ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ وہ ایک حقیقی اور دیرپا معاہدے کے لیے تیار ہیں، بشرطیکہ بدلے میں عالمی پابندیاں اٹھائی جائیں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر یورپ اس موقع کو ضائع کرتا ہے تو خطے اور دنیا کو تباہ کن نتائج بھگتنا پڑ سکتے ہیں۔