امریکی محکمہ انصاف نے کیلیفورنیا یونیورسٹی کیخلاف مقدمہ دائرکردیا

واشنگٹن(آئی این پی )امریکی محکمہ انصاف نے یہود مخالف سرگرمیوں کو نظرانداز کرنے کے الزام میں یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے خلاف مقدمہ دائر کردیا۔یونیورسٹی پر اپنے لاس اینجیلس کیمپس میں یہود مخالف ماحول میں ملوث ہونے کا الزام لگایا گیا ہے۔امریکی محکمہ انصاف کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے ایسے واقعات کے خلاف مثر کارروائی نہ کرنا وفاقی قوانین کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔دوسری جانب یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کی انتظامیہ کی جانب سے مقدمے پر فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا