اسلام اآباد(آن لائن )پاکستان تحریک انصاف نے بطورسیاسی جماعت اور اپنے رہنماء قائدحزب اختلاف عمرایوب خان کے ذریعے چیف الیکشن کمشنرسکندرسلطان راجا ممبران الیکشن کمیشن ممبرپنجاب بابر بھروانہ ،ممبرسندھ احمددورانی ،ممبربلوچسان شاہ محمدجتوئی ،ممبرکے پی کے جسٹس (ر)اکرام اللہ خان کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائرکردیاہے اور ان کوان کے عہدوں سے برخواست کرنے اور ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرنے کی استدعاکی ہے۔