امریکی صد ایران کیخلاف طاقت کا استعمال کرسکتے ہیں،وائٹ ہائوس

 مشرقِ وسطی میں فوجی تیاریوں سے پیچھے ہٹنا تہران کو مزید حوصلہ دے گا: سینیٹر
واشنگٹن(آئی این پی )وائٹ ہائوس نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کے معاملے پر پہلی ترجیح ہمیشہ سفارتکاری رہی ہے تاہم ضرورت پڑنے پر وہ طاقت استعمال کے استعمال سے گریز نہیں کریں گے۔وائٹ ہائوس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ ہی ایران کے معاملے میں حتمی فیصلہ کرنے کا اختیار  رکھتے ہیں۔ دوسری جانب امریکی سینیٹر لنزے گراہم نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے  ایران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ  کیا ہے ۔ انہوں نے خبردار کیا کہ مشرقِ وسطی میں فوجی تیاریوں سے پیچھے ہٹنا تہران کو مزید حوصلہ دے گا۔امریکی سینیٹر نے کہا کہ اگر ہم اب پیچھے ہٹ جائیں تو یہ ہماری سب سے بڑی غلطی ہوگی شام اور افغانستان سے کہیں زیادہ بدتر جو ہم نے کی ہے