واشنگٹن(آئی این پی)ترجمان وائٹ ہاوس نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ نے 13 امریکی ہیروز کی فیملی کو انصاف دلوایا۔ ترجمان کیرولین لیویٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستان جیسے علاقائی شراکت دار سے انٹیلی جنس کا تبادلہ کیا، شریف اللہ نے افغانستان، روس اور ایران میں حملوں کا اعتراف کیا۔ ترجمان وائٹ ہاوس نے مزید کہا کہ شریف اللہ نے اعتراف جرم پاکستانی حکام کے سامنے کیا، امریکی حکام پاکستان گئے تو شریف اللہ نے ان کے سامنے بھی اعتراف جرم کیا۔