یوکرین کی علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے سکیورٹی ضمانت لازمی ، جے ڈی وینس

یوکرین کو مستقبل میں بیرونی حملے کے خلاف سکیورٹی گارنٹی کی یقین دہانی بھی شامل:امریکی نائب
واشنگٹن،ماسکو  (آئی این پی)امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ روس نے یوکرین امن معاہدے کے لیے نمایاں رعایتیں دی ہیں۔امریکی میڈیا این بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے  جے ڈی وینس نے کہا کہ روسی صدر پیوٹن نے تسلیم کرلیا کہ یوکرین کی علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے سکیورٹی ضمانت لازمی ہوگی اور وہ کیف میں کٹھ پتلی حکومت قائم کرنے کے حق میں نہیں۔امریکی نائب صدر نے کہا کہ  روسی صدر نے کئی اہم رعایتیں دی ہیں جن میں یوکرین کو مستقبل میں بیرونی حملے کے خلاف سکیورٹی گارنٹی کی یقین دہانی بھی شامل ہے۔نائب امریکی صدر نے  روس پر مزید پابندیاں عائد کرنے کا بھی اشارہ دے دیا،  انہوں نیکہا کہ یہ فیصلہ حالات اور صورت حال کو  دیکھ کر کیا جائیگا۔