کسی بھی ملک کی جانب سے خود کو دنیا کا منصف سمجھنا قبول نہیں، ہم نے کبھی یہ نہیں مانا کوئی ملک دنیا کا پولیس مین بن سکتا ہے
بیجنگ(آئی این پی ) چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے وینزویلا میں امریکی کارروائی پر کہا ہے کہ کسی بھی ملک کی جانب سے خود کو دنیا کا منصف سمجھنا قبول نہیں،ہم نے کبھی یہ نہیں مانا کہ کوئی ملک دنیا کا پولیس مین بن سکتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے بیان میں انہوں نے مزید کہابین الاقوامی قانون کے تحت تمام ممالک کی خودمختاری کا تحفظ ہونا چاہیے،امریکا صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو فوری رہا کرے اور مسئلے کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جائے۔