لاہور(آئی این پی )لاہور ہائیکورٹ میں بھارتی شہری کرنیل سنگھ کی جانب سے اپنی اہلیہ سربجیت کور کے پاکستان میں نکاح کے خلاف دائر درخواست پر بطور اعتراض سماعت ہوئی، عدالت نے بھارتی شہری کی جانب سے پاکستانی شہری کو اٹارنی مقرر کرنے کے قانونی نکتے پر دلائل طلب کر لئے ۔جسٹس فاروق حیدر نے کیس کی سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ نواز شیخ اور ایڈووکیٹ علی چنگیزی سندھو پیش ہوئے، وکیل نے مقف اختیار کیا کہ کرنیل سنگھ نے سابق ایم پی اے مہندر پال سنگھ کو نمائندہ مقرر کر کے درخواست دائر کی جس میں کہا گیا کہ سربجیت کور 3 نومبر 2025 کو 10 روزہ یاتری ویزے پر پاکستان آئی تھیں