چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب

لاہور (آن لائن) لاہور ہائیکورٹ میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت ہوئی ،عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کر لیے۔ جسٹس شہرام سرور چودھری نے آفاق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی ۔گذشتہ روز عدالت میں الیکشن کمیشن کے وکیل پیش نہ ہوئے ،درخواست میں استدعا تھی کہ عدالت حکومت کو چیف الیکشن کمشنر کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔