وزیر اعلیٰ آسان کاروبار فنانس پر عملدرآمد سے معاشی سرگرمیاں بڑھیں:شافع حسین

 وزیر اعلیٰ آسان کاروبار فنانس سکیم کے دوسرے مرحلے میں قرضوں کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے
لاہور(سپیشل رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔پیسک ہاؤس میں منعقد اجلاس میں پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کی جاری سکیموں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ ایم ڈی پیسک مبین الٰہی نے ترقیاتی سکیموں پر عملدرآمد بارے بریفننگ دی۔ اجلاس  میں پیسک بورڈ کے 132ویں اجلاس میں ہونے والے فیصلوں پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا گیا۔ صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ آسان کاروبار فنانس سکیم کے دوسرے مرحلے میں بلاسود قرضوں کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے اور یہ  سکیم پنجاب میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کے فروغ میں معاون ثابت ہو رہی ہے۔اس سکیم وزیر اعلیٰ آسان کاروبار فنانس پر عملدرآمد سے پنجاب میں معاشی سرگرمیاں بڑھیں ہیں