آسان کاروبار فنانس سکیم نے کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کردیئے

 آسان کاروبار فنانس اور کارڈ سکیم کیلئے چھ ماہ میں 70 ارب روپے کے بلا سود قرضے جاری کئے گئے 
 آسان کاروبار فنانس اور آسان کاروبار کارڈ سکیم قائد محمد نواز شریف کا ویژن ہے:  وزیراعلی مریم  نواز
 لاہور(سپیشل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد محمد نواز شریف کا ویژن اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی کاوشیں سے آسان کاروبار فنانس سکیم نے کامیابیوں کے نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں آسان کاروبار فنانس اور آسان کاروبار کارڈ سکیم کے لئے چھ ماہ کے قلیل عرصے میں 70 ارب روپے کے بلا سود قرض دیئے گئے۔ پنجاب میں پہلی بار آسان کاروبارکارڈ اور فنانس سکیم سے 108371 بزنس پرموٹ ہوئے جبکہ روزگار کے مواقع بھی بڑھے ہیں۔ مریم نواز نے کہا ہے آسان فنانسنگ کا مقصدپنجاب میں کاروبار کے لئے ساز گار ماحول پیدا کرنا ہے۔ آسان کاروبار فنانس اور آسان کاروبار کارڈ سکیم قائد محمد نواز شریف کا ویژن ہے۔کاروبار بڑھے گاتو مزدور کا چولہا چلے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ چھوٹے بزنس بڑھنے سے اربن اکانومی فروغ پاتی ہے۔پنجاب میں کاروبار کا بہت پوٹینشل ہے، بھرپور فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔