پاکستان کو ترقی کے سفر میں تعلیم کو مرکزی حیثیت دینا ہوگی،خالد مقبول صدیقی

اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیرِ تعلیم خالد مقبول صدیقی نے ملک بھر میں نو چائلڈ لیفٹ بیہائنڈ مہم کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک بھی بچہ تعلیم کے میدان میں پیچھے نہیں رہنا چاہیے،پیپلز پارٹی کو بھی دعوت دی کہ وہ آئوٹ آف اسکول بچوں کے داخلے کے لیے فرنٹ فٹ پر آکر کردار ادا کرے۔ پریس کانفرنس  سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اس مہم کے تحت تعلیمی اداروں کی تعداد، ان کی حالت اور سہولیات کا جامع جائزہ لیا جائے گا۔ عمارتوں کی کمی کی صورت میں مساجد اور گھروں میں بھی تعلیم کا انتظام کیا جائے گا، جبکہ اسلام آباد اور گرد و نواح میں 100 فیصد بچوں کا اسکول میں داخلہ یقینی بنایا جائے گا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 25-A پر مکمل عملدرآمد حکومت کی ذمہ داری ہے۔ اسکولوں سے باہر بچوں کے لیے فیڈرل ایکشن پلان 2025-2030 تیار کر لیا گیا ہے، جس کے تحت گھر گھر جا کر بچوں کی نشاندہی اور میپنگ کی جائے گی، اسکولوں میں سیکنڈ شفٹ متعارف کرائی جائے گی