تعلیم کے فروغ کیلئے عالم اسلام کو بہت کچھ کرنا ہے: خالد مقبول صدیقی

 چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے اسلامی ملکوں میں تعاون ضروری ہے:وفاقی وزیر تعلیم
اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ آج ہم ایک فیصلہ کن موڑ پر کھڑے ہیں، شعبہ تعلیم کے فروغ کیلئے عالم اسلام کو بہت کچھ کرنا ہے۔نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے اسلامی ملکوں میں تعاون ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آدھی آبادی خواتین پر مشتمل ہے، خواتین کی تعلیم کے حوالے سے پاکستان میں عالمی کانفرنس ہو رہی ہے، تعلیمی کانفرنس اسلام آباد میں منعقد کی جا رہی ہے۔خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ تین روزہ کانفرنس میں 47 ملکوں کے 150 مندوبین شریک ہوں گے، چاروں صوبوں کے وزرائے تعلیم سمیت مختلف ملکوں کے وزرا، علما و مشائخ اور ماہرین شرکت کریں گے