سبی( آئی این پی) وفاقی وزیر تعلیم و متحدہ قومی موومنٹ کے مرکزی چیئرمیں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ذمہ دارانہ سیاست عوام کی فلاح وبہبود اور معیار زندگی کو بہتر بنانے میں مثبت کردار ادا کرتا ہے علاقائی مسئلہ مسائل کے خاتمہ سمیت بنیادی ضرورتوں کی فراہمی میں ایم کیوایم نے ہمیشہ اول دستے کا کردار ادا کیا سبی سمیت بلوچستان میں بسنے والے افراد ایم کیوایم میں شامل ہوکر ملکی ترقی خوشحالی میں اپنا کردار ادا کریں سبی سمیت گردونواح میں ممبر سازی یونٹ سازی کے عمل کو تیز کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم کیوایم ڈسٹرکٹ سبی کے انچارج میر سلیم مرغزانی سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کیا