داجل چیک پوسٹ پر خودکش حملے میں زخمی پولیو ورکر بھی چل بسا

دریاخان(آئی این پی)داجل چیک پوسٹ پر خودکش حملے میں زخمی پولیو ورکر بھی چل بسا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں دریاخان ڈیرہ اسماعیل خان پل پر واقع پنجاب پولیس کی بین الصوبائی قصوریہ چیک پوسٹ المعروف داجل چیک پوسٹ پر خودکش حملے میں زخمی ہونے والا پولیو ورکر عجب علی سامٹیہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بساہے جو نشتر ہسپتال ملتان میں زیر علاج تھا۔یوں شہدا کی تعداد چار ہوگء ہے یاد رہے اس سانحہ میں دو پولیس شہید ہوئے ایک پرائیوٹ کوچ ڈرائیور۔تین افراد شدید زخمی ہوئے تھے جن میں یہ پولیوورکر شامل تھا۔