کراچی کو ٹارگٹ کرکے سندھ حکومت پر تنقید کی جاتی ہے،مانتے ہیں کراچی کے اپنے مسائل ہیں
سندھ جو سکیمیں لارہا ہے وہ کراچی یا حیدرآباد کیلئے نہیں پورے پاکستان کے لئے ہیں:پریس کانفرنس
کراچی(آئی این پی ) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کراچی کو ٹارگٹ کرکے سندھ حکومت پر تنقید کی جاتی ہے، وفاقی وزرا اور گورنر ہائوس سے سندھ حکومت کے خلاف سازشیں ہورہی ہیں لہذا پیپلزپارٹی کی قیادت سے کہتا ہوں وہ وفاقی حکومت سے اس پر جواب طلب کرے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ میں ترقیاتی منصوبے جاری ہیں اور اس وقت میگا پروجیکٹس کراچی میں بن رہے ہیں، سندھ جو اسکیمیں لارہا ہے وہ کراچی یا حیدرآباد کیلئے نہیں پورے پاکستان کیلئے ہے۔انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان سے لوگ علاج کرانے کے لیے کراچی آتے ہیں، جگر کی پیوند کاری کیلئے لوگ ملک سے باہر جاتے تھے لیکن اب سندھ میں آرہے ہیں، ہمارا ٹارگٹ ہے کوئی علاج کیلیے ملک سے باہر نہ جائے۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت ڈیجیٹل پورٹل پر کام کر رہی ہے اور سندھ حکومت نے تھرپارکر کے کوئلے سے بجلی بنانے کیلئے اربوں روپے خرچ کیے ہیں، سندھ میں جو کسان عورتیں ہیں ان کا ڈیٹا بنایا جا رہا ہے، کسان خواتین کیلئے نئے منصوبے لانا مقصد ہے جب کہ سندھ الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی بھی بن گئی ہے۔شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر کیا ہے جب کہ سندھ کے تمام ڈسٹرکٹ اور ہائیویز محفوظ ہیں، 120 پولیس مقابلوں میں 28 ڈاکو مارے گئے اور 56 ڈاکوزخمی حالت میں گرفتار ہوئے۔انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کو ٹارگٹ کرکے سندھ حکومت پر تنقید کی جاتی ہے، ہم مانتے ہیں کراچی میں چیلنجز ہیں، کراچی میں بہت ساری جگہوں پر سڑکوں اور ٹریفک کے مسائل ہیں، کرا چی کی آبادی کا موازنہ شہروں سے نہیں ملکوں سے کرسکتے ہیں،کچھ لوگ کراچی کو ٹارگٹ کرتے ہیں، کراچی کے اپنے مسائل ہیں،