کراچی سے سکھر تک بلٹ ٹرین چلانے پر غور کررہے ہیں:شرجیل میمن

 کچھ غیر ملکی سرمایہ کار آئے ہیں ‘ان سے بلٹ ٹرین سمیت ٹرانسپورٹ منصوبوں پر بات ہوئی 
کراچی(آئی این پی) سندھ حکومت نے کراچی سے سکھر تک بلٹ ٹرین چلانے پر غور شروع کردیا۔یہ بات صوبائی وزیر اطلاعات  شرجیل میمن نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے بتایا    کچھ غیر ملکی سرمایہ کار آئے ہیں اور ان سے بلٹ ٹرین سمیت ٹرانسپورٹ سے متعلق منصوبوں پر بات ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی سے  حیدر آباد اور پھر حیدر آباد سے سکھر  بلٹ ٹرین یا اسپیڈ ٹرین شروع کرنے کی بات ہوئی، سرمایہ کاروں نے منصوبوں میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔