گجومتہ : روہی نالے نے90 سالہ شخص کو نگل لیا

 ڈوب کرجاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت ساجو کے نام سے ہوئی:ریسکیو 
لاہور(کرائم رپورٹر)فیروز پور روڈ کے علاقے گجومتہ میں واقع روہی نالے سے گندے نالے میں ایک شخص کے ڈوبنے کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کی غوطہ خور ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر سرچ آپریشن کیاریسکیو اہلکاروں نے ڈوبنے والے شخص کو نالے سے نکال لیا، تاہم وہ پہلے ہی جاں بحق ہو چکا تھاریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 90 سالہ ساجو کے نام سے ہوئی ہیریسکیو حکام نے ضروری کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔ واقعے کے بعد علاقے میں افسوس کی فضا پائی جاتی ہے۔پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی