پولیس ریسکیو کی مدد سے ملزم کو روہی نالہ سے نکال کر حراست میں لے لیا ، ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور میں اشتہاری ملزم گرفتاری سے بچنے کے لئے روہی نالے میں کود گیا ،کئی گھنٹے تک نالے میں تیرتا رہا ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ،بتایا گیا ہے کہ پولیس نے کوثر زیدی کو گجومتہ ناکے پر روکنے کی کوشش کی تو اس نے روہی نالے میں چھلانگ لگا دی جبکہ پولیس اہلکار اس دوران ملزم کی منتیں کرتے رہے کہ نالے سے باہر آجائے، ریسکیو 1122 کی مدد سے پولیس نے ملزم کو روہی نالہ سے نکال کر حراست میں لے لیا ،چیکنگ کے دوران ملزم تھانہ باغبانپورہ کے متعدد مقدمات کا اشتہاری نکلا۔