اڈیالہ جیل کے باہر کیمپ ،دو،چار دن میں فیصلہ

 بانی کو حقوق نہیں مل رہے ، ہدایت پر چیف جسٹس کو خط لکھوں گا :سلمان اکرم 
راولپنڈی، سرگودھا (خصوصی رپورٹ )تحریک انصاف کے رہنماوٓں نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل کے باہر احتجاجی کیمپ لگانے پر غورہورہا ہے،دوچارروز میں حتمی فیصلہ کر لیا جائے گا۔سیکرٹری جنرل تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو جیل میں حقوق نہیں مل رہے۔راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات ہوئی ہے، وہ بالکل ٹھیک ہیں، چند دن قبل ان سیبچوں کی بھی فون پربات کرائی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی اہلیہ سیملاقات نہیں کرائی جارہی،انہوں نے مجھے چیف جسٹس آف پاکستان کوخط لکھنے کا کہا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جنید اکبر پر بھرپوراعتماد کا اظہارکیا، انہوں نیکہا جو پارٹی کے خلاف کام کرتے ہیں، سخت کارروائی کی جائے۔دوران ملاقات عمران خان کو ہائی کورٹ بارالیکشن بارے بھی آگاہ کیا۔سیکرٹری جنرل کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی ہدایت کیخلاف ووٹ دینے والوں کو پارٹی سے بے دخل کیا جائے گا، شیرافضل مروت کے فیصلے بارے کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ جیل کا نظام ان قوتوں کے تابع ہے جن کا جیل کے نظام سے تعلق نہیں۔سرگودھا میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئیقومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ وفاقی اور پنجاب حکومت نے ملک کو تباہ و برباد کر کے رکھ دیا، تمام مسائل کا واحد حل تازہ انتخابات ہیں۔ عمر ایوب نے کہا کہ بشری ٰبی بی کو بانی پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دیا جا رہا،ہمارے کیسز میں تاخیر کی وجہ ملک میں آئین کی بالادستی نہ ہونا ہے۔ عمر ایوب نے مزید کہا کہ مسلح افواج کے جوان اور افسر شہید ہوئے، میرا سوال ہے کہ اتنی شہادتیں ہوئی کیوں ہیں؟ ان شہادتوں پر کمیشن بیٹھنا چاہیے او رتحقیقات کرنی چاہیے،انہوں نے یہ بھی کہا کہ کرکٹ میں ناکام ہونے پر محسن نقوی سے سوال کریں، کرکٹ میں بار بار ناکام ہونے پر محسن نقوی کو عہدے سے فارغ کرنا چاہیے۔اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے کہا ہے کہ پارٹی میں اڈیالہ جیل کے باہر احتجاجی کیمپ لگانے سے متعلق غور کیا جا رہا ہے اور اگلے دو چار دنوں میں اس سے متعلق حتمی فیصلہ کر لیا جائے گا۔ اس موقع پر ایک صحافی نے سوال کیا کہ اگر مولانا فضل الرحمن تحریک کی قیادت کریں تو کیا آپ ساتھ دیں گے؟ اس کا جواب دیتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اس مقصد کیلئے کوئی بھی ہمارے ساتھ آئے تو ہم ساتھ دیں گے۔