تحریک انصاف کا اڈیالہ جیل کے باہر احتجاجی کیمپ لگانے کا فیصلہ

چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ نے شمالی پنجاب کے صدر کو اہم ہدایات جاری کر دیں
اسلام آباد(آن لائن)تحریک انصاف نے اڈیالہ جیل کے باہر احتجاجی کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا ہے اورچیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ نے شمالی پنجاب کے صدر کو اہم ہدایات جاری کر دی ہیں۔پارٹی ذرائع کے مطابق ہدایت دی گئی ہے کہ بانی تحریک انصاف کی ملاقاتوں کی بحالی تک اڈیالہ جیل کے باہر کیمپ لگا کر دھرنہ دیا جائے۔اڈیالہ جیل کیمپ میں روٹیشن کی بنیاد پر اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز اپنے کارکنوں کے ہمراہ دھرنا دیں۔ ذرائع کے مطابق چیف آرگنائزر کی ہدایت ہے کہ اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا پرامن ہو گا، شمالی ریجنل صدر کیمپ لگانے کے انتظامات کریں، تمام ریجنل صدور مشاورت سے دھرنے کے دنوں کو مختص کر لیں۔