لاہور(کرائم رپورٹر)ایف آئی اے سائبر کرائم نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور ادارے کے خلاف سوشل میڈیا پوسٹ کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم ملک مبین نے سوشل میڈیا اکائونٹ سے پوسٹس کی تھیں۔حکام نے کہاملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا۔سینئر سول جج کریمنل ڈویڑن نے ملزم کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پرجیل بھیجنے کا حکم دیدیا۔