وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پنجاب کو سیکورٹی تھریٹ کی سوشل میڈیا مہم‘ٹی ایل پی کا اہم رہنما گلگت سے گرفتار

اسلام آباد(آن لائن)وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پنجاب کو سیکورٹی تھریٹ کی سوشل میڈیا مہم کے بعد کارروائی کے دوران ٹی ایل پی سوشل میڈیا ٹیم کا اہم رہنما گلگت سے گرفتار کرلیاگیاہے۔ملزم زعفران نے وزیر اعظم پاکستان وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کیخلاف سوشل میڈیا پر سنگین الفاط کا استعمال کیا تھا۔ملزم اسلام آباد  پولیس کو دہشتگردی مقدمے میں مطلوب تھاجسے گلگت سے گرفتار کیا گیا۔ملزم زعفران نے چند روز قبل سوشل میڈیا پر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پنجاب کی سیکورٹی سے متعلق تھریٹ پیغام لکھا تھا ۔ملزم کو عدالت پیشی کے بعد شناخت پریڈ کیلئے اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا۔