رکن پنجاب اسمبلی کیخلاف سوشل میڈیا پر نازیبا پوسٹ، سابق ایس ایچ او کیخلاف مقدمہ درج

صادق آباد(آئی این پی ) ایم پی اے ممتاز علی چانگ کیخلاف سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے پر سابق ایس ایچ او کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔تفصیل کے مطابق سابق ایس ایچ او بھونگ نوید کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ، مقدمہ ممتاز علی چانگ کے پرسنل سیکرٹری کی مدعیت میں درج کیا گیا۔