شہباز شریف، مریم نواز کے خلاف مقدمہ اندراج کی درخواست پر نوٹسز جاری

شہباز شریف، مریم نواز کے خلاف مقدمہ اندراج کی درخواست پر نوٹسز جاری

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور دیگر کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔

یہ درخواست شہری گل خان کی جانب سے دائر کی گئی ہے، جن کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے کو 26 نومبر کو احتجاج کے دوران فائرنگ میں ہلاک کیا گیا تھا۔ درخواست میں وزیراعظم، وزیراعلیٰ پنجاب، وزیرداخلہ محسن نقوی اور دیگر افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔قبل ازیں گل خان کی درخواست 22 اے کی بنیاد پر عدم پیروی پر خارج ہوچکی تھی۔ تاہم، عدالت نے درخواست پر نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت 5 مارچ تک ملتوی کر دی۔