عثمان مختار کے ہاں ننھے مہمان کی آمد، اداکار نے نومولود کا نام بھی بتا دیا

عثمان مختار کے ہاں ننھے مہمان کی آمد، اداکار نے نومولود کا نام بھی بتا دیا

اداکار عثمان مختار اور ان کی اہلیہ زنیرا انعام خان نے تین سال بعد والدین بننے کی خوشخبری دی ہے۔

عثمان مختار نے اپنی بیٹی 'سیرا انعام مختار' کی پیدائش کا اعلان انسٹاگرام پر کیا۔ انہوں نے بیٹی کی تصویر کے ساتھ ایک پوسٹ شیئر کی، جس میں انہوں نے لکھا کہ "الحمدللہ بے حد خوشی، شکر گزاری اور مسرت کے ساتھ ہم اپنی بیٹی ’سیرا انعام مختار‘ کی پیدائش کا اعلان کرتے ہیں۔"عثمان مختار نے بتایا کہ سیرا کا نام پشتو زبان کے لفظ "سیرا" سے آیا ہے جس کا مطلب "سایہ یا چھاؤں" ہے۔ اداکار نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ان کی بیٹی نے اپنی پیدائش کے ابتدائی دنوں ہی میں ان کی زندگیوں کو بے شمار خوشیوں سے بھر دیا ہے اور وہ اس خوبصورت نعمت کے لیے دل سے شکر گزار ہیں۔

انہوں نے مزید درخواست کی کہ مداح ان کے بڑھتے خاندان کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔ عثمان مختار اور زنیرا انعام خان کی شادی 22 اکتوبر 2021 کو ہوئی تھی، اور اب تین سال بعد وہ اپنے پہلے بچے کے والدین بنے ہیں۔یہ خوشخبری سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل گئی ہے، اور عثمان مختار کو ان کے مداحوں کی جانب سے مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔