اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش، نام بھی بتا دیا

اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش، نام بھی بتا دیا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر نے اپنے پہلے بچے کی پیدائش کی تصدیق کرتے ہوئے نومولود بیٹے کی تصویر اور نام مداحوں کے ساتھ شیئر کر دیا۔
اداکارہ نے انسٹاگرام پر اسپتال سے ایک خوبصورت تصویر پوسٹ کی، جس میں وہ اپنے نومولود بیٹے کو گود میں لیے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔ نیلم منیر نے اپنے بیٹے کا نام محمد حمدان رکھا ہے۔تصویر کے ساتھ اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ وہ لمحہ آ گیا ہے جب وہ کسی کی پوری دنیا بن گئی ہیں۔ انہوں نے بیٹے کو اپنی دعاؤں کی قبولیت اور زندگی کی سب سے بڑی نعمت قرار دیتے ہوئے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔واضح رہے کہ نیلم منیر نے نومبر 2024 میں محمد راشد سے شادی کی تھی، جس کے بعد وہ دبئی منتقل ہو گئی تھیں۔