بین کٹنگ اور ایرن ہالینڈ کے گھر ننھے مہمان کی آمد، خوبصورت تصاویر بھی شیئر کر دیں

بین کٹنگ اور ایرن ہالینڈ کے گھر ننھے مہمان کی آمد، خوبصورت تصاویر بھی شیئر کر دیں

آسٹریلوی ماڈل اور ٹی وی میزبان ایرن ہالینڈ اور ان کے شوہر سابق کرکٹر بین کٹنگ نے کئی سالوں کی طویل اور مشکل جدوجہد کے بعد اپنے پہلے بچے کا استقبال کیا ہے۔

جوڑے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر خوبصورت تصاویر شیئر کیں جن میں دونوں کو نومولود کے ساتھ جذباتی لمحات میں دیکھا جا سکتا ہے۔ کیپشن میں انہوں نے بتایا کہ بچے کی پیدائش 18 اگست کو ہوئی ہے، اور انہوں نے لکھا، ’’اچانک سب کچھ سمجھ آنے لگا، ہمیشہ سے تم ہی تھے۔‘‘ایرن ہالینڈ نے انکشاف کیا کہ وہ گزشتہ پانچ سال سے والدین بننے کی کوشش کر رہے تھے، اور اس دوران انہیں آئی وی ایف-20 سائیکلز، 5 ایگ کلیکشن، 7 ایمبریو ٹرانسفر، 4 اسقاطِ حمل، اور ایک ایکٹوپک حمل کا سامنا بھی کرنا پڑا۔طویل علاج اور ناکامیوں کے باعث یہ سفر ان دونوں کے لیے ذہنی اور جذباتی طور پر بہت مشکل رہا، اور اب ان کا یہ خواب حقیقت میں بدل گیا ہے۔