بالی ووڈ کے سینئر اداکار دھرمیندر نے حال ہی میں اداکارہ عالیہ بھٹ کے لیے محبت اور تعریف کا اظہار کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، دھرمیندر نے سوشل میڈیا پر عالیہ بھٹ کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں "پیاری بہو" اور "خوبصورت بیٹی" قرار دیا۔اپنے پیغام میں دھرمیندر نے عالیہ بھٹ کی اداکاری کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ایک بہترین فنکارہ ہیں اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔سوشل میڈیا صارفین نے بھی دھرمیندر کے جذبات کی بھرپور تائید کی اور دونوں فنکاروں کے لیے محبت بھرے پیغامات شیئر کیے۔واضح رہے کہ دھرمیندر اور عالیہ بھٹ نے جولائی 2024 میں ریلیز ہونے والی فلم "راکی اور رانی کی پریم کہانی" میں ایک ساتھ کام کیا تھا، جس میں ان کی جوڑی کو خوب پسند کیا گیا۔