لاہور ہائی کورٹ میں ایک شحص نے خود کو آگ لگالی، ویڈیو وائرل

 لاہور(آئی این پی )لاہور ہائی کورٹ میں ایک شحص نے خود کو آگ لگالی جب کہ خود سوزی کی کوشش کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔رپورٹ کے مطابق آصف جاوید نامی شحص کا کیس لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس شجاعت علی خان کی عدالت میں زیر سماعت تھا۔آصف نامی شحص کا تعلق حانیوال سے بتایا جارہا ہے، آصف کو فوری ریسکیو کرکے کے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ آصف جاوید نے نوکری کی برطرفی کے خلاف اپیل دائر کر رکھی تھی۔