فیصلہ حق میں نہ آیا،زیادتی کا شکار لڑکی نے آگ لگالی

ڈی ایس کا گن مین کئی ماہ بیٹی سے زیادتی کرتا رہا، عدالت نے بری کردیا:والد
 جمیلہ نے سڑک پر کھڑے ہوکرخود کو شعلوں کی نذر کیا، حالت تشویشناک
قصور(خصوصی رپورٹ)قصور کے تھانہ گنڈا سنگھ والا کے مبینہ زیادتی کیس میں عدالتی فیصلہ حق میں نہ آنے پر انصاف نہ ملنے سے دلبرداشتہ نوجوان لڑکی نے دیپالپور روڈ نزد ٹریٹمنٹ پلانٹ کے قریب پٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگا لی۔تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ متاثرہ لڑکی جمیلہ کے والد نے بتایا کہ اس کی بیٹی نے ڈی ایس پی کے گن مین کانسٹیبل رفیق کے خلاف احتجاجاً خود کو آگ لگائی، کانسٹیبل کئی ماہ تک لڑکی جمیلہ کو زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔متاثرہ لڑکی کے والد نیمزید بتایا کہ عدالت نے آج کانسٹیبل رفیق کو عدم ثبوتوں پر بری کیا تو دلبرداشتہ جمیلہ جاوید نیسڑک کے درمیان کھڑے ہوکر پٹرول چھڑک کر خودکو آگ لگائی۔ ریسکیو بائیک سٹاف نے فوری طور پر کپڑے کے ذریعیخاتون کو ڈھانپ کر آگ پر قابو پالیا اور 15 پر کال کر دی۔ ریسکیو 1122 عملہ کا کہنا ہے کہ جمیلہ جاوید کا زیادہ تر جسم جل چکا، اسے تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔