شہری نے بیوی بچوں کے سامنے خو د کو آگ لگالی

ناصر نے معمولی گھریلو جھگڑے پراقدام اٹھا ، حالت خطرے سے باہر
 لاہور(کرائم رپورٹر)فیکٹری ایریا کے علاقے میں معمولی گھریلو جھگڑے پر شہری نے بیوی اور بچوں کے سامنے خود کو آگ لگا لی بتایا گیا ہے کہ فیکٹری ایریا میں والٹن روڈ کے رہائشی ناصر نے معمولی گھریلو جھگڑے پر بیوی اور بچوں کے سامنے خود کو آگ لگا لی جس کے باعث ناصر جھلس کر شدید زخمی ہوگیا ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمی ناصر کو طبی امداد کیلئے ہسپتال میں منتقل کردیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی پولیس کا کہنا ہے اقدام کہ خودسوزی کی وجوہات تاحال نامعلوم ہیں۔ زخمی شہری بیان دینے کے قابل نہیں آگ لگائی گئی یا حادثاتی طور پر لگی اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔زخمی ناصر جناح ہسپتال میں زیر علاج ہے حالت خطرے سے باہر ہے